پاکستان

عدالت میں طلبی، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لینے کے دینے پڑ گئے

عدالت کا عثمان بزدار کو 8 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم' مجھے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے: جسٹس طارق سلیم شیخ

لاہور (انٹرنیوز)عدالت میں طلبی، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لینے کے دینے پڑ گئے ‘ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کردی۔انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے۔انہوں نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے، پیر تک گرفتار نہیں ہونگے تو کچھ فرق نہیں پڑتا، ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا۔وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ آئے روز چھاپے مارے جارہے ہیں مقدمات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن اور پولیس کی جانب سے ہفتے اور اتوار کو مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں، لوگ اپنے گھروں میں جا نہیں سکتے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔عدالت نے کہا کہ آپ وزیر اعلی رہے ہوںگے مگر یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے جب بلایا گیا تب کرونا میں مبتلا تھا کل بھی تین گھنٹے اینٹی کرپشن میں موجود رہا بتایا گیا کہ کوئی کوئی کیس نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button