پاکستان

عدت میں نکا ح کیس، وکیل خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے بڑا راز فاش کر دیا

خاورمانیکا بشری بی بی کے ساتھ رجوع کرنا چاہتے تھے مگر رجوع سے پہلے ہی بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے عدت میں نکاح کرلیا: وکیل خاور مانیکا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت کے سامنے بڑا راز فاش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں آج خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل دیئے۔ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خاورمانیکا بشری بی بی کے ساتھ رجوع کرنا چاہتے تھے مگر رجوع سے پہلے ہی بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے عدت میں نکاح کرلیا۔ خاور مانیکا کے وکیل نے مزید کہا کہ فراڈ شادی جرم ہے، شادی کا اثر جہاں پڑا وہاں ماضی میں عدالتوں نے ٹرائل کیے، مخصوص عرصے میں ہی شادی کے خلاف شکایت دائرکرنے پرکوئی قانون نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button