پاکستان

عدت نکاح کیس، عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس پر اپیلوں کی سماعت 25 جون کو ہو گی

اسلام آباد( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی تھی تاہم خاور مانیکا کے اعتراض پرجج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔ ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں منتقل کیا تھا۔ اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بشری بی بی، بانی پی ٹی آئی، خاورمانیکا اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button