کراچی(کھوج نیوز) عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کے درمیاں تلخیاں’ شکست کس کو ہوئی؟ سینئر صحافی کے واضح کرنے کے بعد سیاستدانوں سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حسنات ملک کا کہنا تھا کہ تاریخ دیکھیں تو جب بھی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں تلخیاں ہوئیں تو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی پسپائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے تقسیم نظر آرہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس معاملہ کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس شروع دن سے اس معاملہ کا ازخود نوٹس نہیں لینا چاہتے تھے، تصدق حسین جیلانی کے حکومتی کمیشن کی سربراہی سنبھالنے سے معذرت کے بعد مجبورا نہیں ازخود نوٹس لینا پڑا، چیف جسٹس کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ کو گائیڈ لائنز دینے کی ضرورت نہیں ہے ہائیکورٹس خود سارے اقدامات کرسکتی ہیں۔