پاکستان

عدلیہ میں کالی بھیڑیں’ وزیراعظم کو عدالت میں گھسیٹا جائے گا: پی ٹی آئی کا اعلان

شہباز شریف معذرت نہیں کرتے تو پھر ان کو سز ابھی ہوسکتی ہے، معاملہ سو فیصد توہین عدالت کی طرف جائے گا،بیرسٹر علی ظفر کا دعویٰ

کراچی (کھوج نیوز) عدلیہ میں کالی بھیڑیں ، وزیراعظم کو عدالت میں گھسیٹا جائے گا: پاکستان تحریک انصاف کا اعلان کے بعد ملک بھر سمیت قومی سیاست میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف معذرت نہیں کرتے تو پھر ان کو سز ابھی ہوسکتی ہے، معاملہ سو فیصد توہین عدالت کی طرف جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اس پر بات پر کہ عدلیہ میں کچھ کالی بھیڑیں بانی تحریک انصاف عمران خان کو ریلیف دینے پر بضد ہیں اس پر پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ،سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ معاملہ سو فیصد توہین عدالت کی طرف جائے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگروزیراعظم عام طور پر عدلیہ کے بارے میں بات کرتے تو بات الگ تھی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ چند جج صاحبان نے جنہوں نے عمران خان کے حق میں فیصلے دیئے ہیں یا دے رہے ہیں ان کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button