عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ، انتشار پھیلانے والوں کو روکا جائے: حافظ طاہر اشرفی
عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے ، جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ عقیدہ ختم نبوت کا محافظ ہے ، شر پھیلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے: طاہر اشرفی
اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتۖ ہر مسلمان کا معاملہ ہے ، کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی سیاست کی، ابہام دور کرکے انتشار پھیلانے والوں کو روکاجائے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے ، جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ عقیدہ ختم نبوت کا محافظ ہے ، شر پھیلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی سیاست کی، ابہام دور کرکے انتشار پھیلانے والوں کو روکاجائے۔
اس کے علاوہ نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کریگی، اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں ہے ، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ عوام کو اکسا رہے ہیں، کسی کو ملک کا امن و امان خراب خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے اقدامات کریں۔