پاکستان

علیمہ خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں ایسا الزام لگا دیا کہ سب دنگ رہ گئے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے کورٹ روم میں بدتمیزی کی

راولپنڈی (کھوج نیوز) بان پاکستان تحریک انصا ف و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں ایسا الزام لگا دیا کہ سب کے سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج کورٹ روم میں ایک واقعہ ہوا، بانی پی ٹی آئی میڈیا سے اڈیالہ جیل میں بات کر رہے تھے کہ اس دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی۔ علیمہ خان کے مطابق پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے تم کہہ کر مخاطب کیا۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان اچھے انداز میں بات کرتے رہے، جب ان کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کرتے ہیں تو عام انسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 3 ہفتے سے درخواست لگی ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہیکہ آپ ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکیں، اپیل کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سزا معطلی کی درخواست سن لیں، چاہتے ہیں یہ اپیل سنی جائے اور پورا ملک اس سماعت کو دیکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button