پاکستان

علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟ جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان طیش میں آ گئیں اور انہوں نے علی امین گنڈا پور کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن ہوں میں ان کو بہت اچھے جانتی ہوں وہ کبھی بھی اپنی رہائی کے لیے خود نکلنے کا نہیں کہیں گے یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے لیکن آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میرے بھائی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں نکلیں گے تو میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button