پاکستان

علی مردان ڈومکی متفقہ طور پر بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ مقرر

بلوچستان کی نگراں کابینہ میں جے یو آئی (ف)کے رہنماؤں کو وزارتیں 'وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے ابھی تک ڈومکی کی بطور نگراں وزیراعلی تقرری کے حکم نامے پر دستخط نہیں کیے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ حل ہوگیا ہے، علی مردان ڈومکی کو نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر کر دیا گیا ہے اس حوالے جے یو آئی کو بھی راضی کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کی نگراں کابینہ میں جے یو آئی (ف)کے رہنماؤں کو وزارتیں دی جائیں گی۔ بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے ابھی تک ڈومکی کی بطور نگراں وزیراعلی تقرری کے حکم نامے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ 12 اگست کو گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کے مشورے پر صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button