پاکستان

عمران خان احتساب سے بچنے کیلئے کونسے حربے استعمال کر رہے ہیں؟ عطاء تارڑ نے راز فاش کر دیا

الیکشن میں کسی بھی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی،عمران خان نامی گرامی مجرم ہیں جن پر ملک سے غداری کا کیس ہے: معاون خصوصی عطاء تارڑ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، انٹرنیوز) معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب سے بچنے کے لئے راہ فرار اختیار کررہے ہیں،الیکشن میں کسی بھی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عطااللہ تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی احتساب سے بچنے کے لئے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، وہ نامی گرامی مجرم ہیں جن پر ملک سے غداری کا کیس ہے، وہ توشہ خانہ چوری اور 9مئی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کبھی ایک بہانا تو کبھی دوسرا بہانا بناتے ہیں،40میں سے 3پیشیوں پر ملزم کی حاضری لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے 35سوالات پوچھے گئے تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، ملزم کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں مانا کہ تحائف بیچے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل بڑھکیں ماریں میں نہیں میرے ملٹری سیکرٹری وسیم چیمہ تحائف بیچتے تھے، نہ ملزم ہے نہ ان کے وکیل ہیں اور نہ عدالت میں گواہان کی فہرست دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس11:30 بجے اور یہاں 9:30بجے لگا لیکن کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا، عدالت بھی انتظار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کسی بھی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button