پاکستان

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد شیخ رشید کو بھی آزادی کا پروانہ مل گیا

شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور سینئر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی آزادی کا پروانہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں رہا کردیا۔ ہفتے کے روز شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button