پاکستان

عمران خان دوبارہ وزیراعظم کب بنیں گے؟ اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کر دیا

الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے ' میرٹ پر فیصلہ ہوا توجلد بانی چیئرمین عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے: اسد قیصر کا دعویٰ

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان دوبارہ وزیراعظم کب بنیں گے؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے ہیں، کراچی اور پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عوام میں جائیں گے اور قانونی جنگ بھی ہوگی، کوئی بھی وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ بننے جا رہا ہے، ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں،ن لیگ کے پاس 23 سیٹیں نہیں ہیں ، ان لوگوں کو شرم و حیا اور وقار ہونا چاہیے۔جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہوگی تو ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بوگس طریقے سے باہر رکھا گیا جب کہ پنجاب میں ہمارے 220 اور وفاق میں 180 مینڈیٹ ہیں، شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں کہ وہ اقلیت میں ہیں اکثریت میں نہیں ہیں۔ فارم45 انوکھی دستاویز ہے،ہمیں معلوم ہے کہ جعلی ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔

رہنما تحریکِ انصاف نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بانی چیئرمین سے ملنے کی اجازت لی تھی لیکن جیل انتظامیہ نے مجھے کہا کل آئیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پھر آؤں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ایک اسسٹنٹ کمشنر بھی سامنے آیا ہے، چیف جسٹس کے لیے آئین مقدم ہے تو اس کیس کو دیکھیں۔ سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ان کے پاس بڑے دفتر آجائیں اور وہ عوام کو بتائیں گے کہ ان سب میں ہم شامل نہیں۔ یہ پی ڈی ایم 2 ہے ان لوگوں نے ملک کو کنگال کیا، یہ لوگ ذہنی طور پر ہارے ہوئے ہیں، میرٹ پر فیصلہ ہوا تو جلد بانی چیئرمین پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button