پاکستان

عمران خان نےکون سےخفیہ راز امریکا اور برطانیہ کو بھجوائے؟

امریکی یقینا چین اور روس کے ساتھ پاکستان کی قربت پر ناراض ہیں اور اس سائفر میں بھی اسی ناراضی کا اظہار کیا گیا

اسلام باد (کھوج نیوز )پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے امریکا اور برطانیہ کون کون سے خفیہ راز بھجوائے ؟مصدقہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کے متعلو نت نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق عمران خان نے بہت قومہ اور خفیہ راز امریکا اور برطانیہ کو بھجوائے ذرائع کے مطابق امریکی یقینا چین اور روس کے ساتھ پاکستان کی قربت پر ناراض ہیں اور اس سائفر میں بھی اسی ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے لیکن اگر انہوں نے رجیم چینج کرنا ہوتا تو پھر عمران خان جیسے کٹھ پتلی کی بجائے جنرل باجوہ کے خلاف سازش کرتے اور ان کی جگہ جنرل عاصم منیر کی بجائے کسی امریکی چمچے کو آرمی چیف بنواتے ۔

حالانکہ زلمے خلیل زاد کی ٹویٹ اور مغربی ممالک سے جنرل عاصم منیر کے خلاف اور عمران خان کے حق میں مہم سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ کا مہرہ کون ہے اور مخالف کون ؟۔ جہاں تک پی ٹی آئی کے ٹرولز کی مہم کا تعلق ہے تو ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ زیادہ خوشیاں نہ منائیں کیونکہ جلد انہیں رونا ہوگا۔ کیونکہ رجیم چینج کا بیانیہ ابسلوٹ جھوٹ لیکن آفیشل سیکرٹ ایکٹ ابسلوٹ حقیقت ہے۔ نہ جی ایچ کیو یا ڈی جی آئی ایس آئی کا سائفر گم ہوا ہے اور نہ دفتر خارجہ کا ۔ اپنے سائفر کے گم ہونے کا اعتراف صرف عمران خان کرچکے ہیں اور بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ کن دو گماشتوں کے ذریعے عمران خان نے کئی خفیہ راز امریکہ اور برطانیہ بھجوائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button