پاکستان

عمران خان نے آخر کار آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، ملکی حالات پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھوں گا: عمران خان کا اعلان

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے آخر کار چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے زور دیا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا، پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، ملک کی ٹیکس کلیکشن 13.3 ٹریلین ہے، 9.3 ٹریلین ہم نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے ہیں، اس طرح سے 24 کروڑ ابادی کا ملک کیسے چلے گا، ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو نہیں رہا سرمایہ کاری کیلئے کوئی تیار نہیں، بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button