پاکستان

عمران خان نے جنرل باجوہ کو غدار قرار دے دیا

میں پیشگوئی کر رہا ہوں کہ جس دن بھی الیکشن ہوں گے، پاکستان کے عوام بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے نکلیں گے: عمران خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو غدار قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سائفر کیس کا تعلق ہے تو یہ بوگس کیس سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈونلڈ لو کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ میں ملک کا منتخب وزیراعظم تھا’ میرے اور میری حکومت کے خلاف جنرل باجوہ نے غداری کا ارتکاب کیا۔ حکومت کی تبدیلی کے لیے غیر ملکی سازش کی تحقیقات کرنے کے بجائے، اس غداری کے بارے میں پاکستانی عوام، اس ملک کے حقیقی محافظوں کو آگاہ کرنے پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پیشگوئی کر رہا ہوں کہ جس دن بھی الیکشن ہوں گے، پاکستان کے عوام بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے نکلیں گے اور ان تمام جماعتوں کو مل کر شکست دیں گے۔ یہ لوگ کتنا ہی دھوکا دیں، ان کا مقدر صرف شکست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button