پاکستان

عمران خان نے پیٹھ میں چھرا گونپا، نوازشریف کے انکشاف نے تھرتھرلی مچا دی

ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی اور پھر طاہر القادری اور ظہیر الاسلام کے ساتھ لندن جا کر ہماری حکومت کے خلاف سازش کا جال بنا: نوازشریف کا انکشاف

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عمران خان کے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پیٹھ میں چھرا گونپا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ2013ء میں حکومت بنا کر سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملنے بنی گالہ گئے تھے اور انہیں ساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی تھی،کہا تھا کہ35 پنکچرز والی بات درست نہیں ہے، اس کے بعد بانی پی ٹی آئی، طاہرالقادری اور ظہیرالاسلام لندن چلے گئے جہاں ہماری حکومت کے خلاف سازش کا جال بنا گیا اور پی ٹی آئی نے دھرنے شروع کر دیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے دوران کابینہ سے کہا کہ انہیں کچھ نہ کہنا سب ٹھیک ہوجائیگا، ہم نہ چاہتے تو 2013 میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، مولانا فضل الرحمان سے کہا سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے دیں، مولانا فضل الرحمان نے اس وقت ہی کہا تھا کہ یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button