عمران خان پر قسمت کی دیوی مہربان، مزید دو کیسز میں بری
بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایاگیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے
اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر قسمت کی دیوی مہربان ہونے کیلئے تیار، لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوٹ کے مزید دو کیسز کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوٹ کے مزید دو کیسز میں بری کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے کیسز میں عمران خان اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر پبلک کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا۔
سماعت کے دوران عدالت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایاگیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید دو کیسز میں عمران خان کو بری کردیا۔