عمران خان کا بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن، ایک نیا ”اوپن اینڈ شٹ ” کیس آگیا
عمران خان کیخلاف نئے کیس بنانے کی بھی تیاریا ں کی جارہی ہیں، عمران خان خود ابھی رہا ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، عمران خان جو بھی کریں گے جیل سے بیٹھ کرکریں گے: حامد میر
کراچی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن، ایک نیا ”اوپن اینڈ شٹ” کیس آگیا جس کے بعد ان کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے عدت میں نکاح کیس میں بھی عمران خان بری ہوگئے تو القادر ٹرسٹ کیس میں پھنس جائیں گے، عمران خان کا فی الحال باہرآنا مشکل نظر آتا ہے، عمران خان کیخلاف نئے کیس بنانے کی بھی تیاریا ں کی جارہی ہیں، عمران خان خود ابھی رہا ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، عمران خان جو بھی کریں گے جیل سے بیٹھ کرکریں گے۔ حامد میر نے کہا کہ یہ حکومت کو ثابت کرنا تھا کہ عمران خان نے جلسے میں جو کاغذ لہرایا وہ سائفر تھا، عمران خان کو سزا دلوانے کیلئے عدالت میں سائفر پیش نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے ،سیاست میں عمران خان جیت گئے اور حکومت ہار گئی۔