پاکستان

عمران خان کا بھانجااحسان نیازی اس وقت کہاں ہیں؟ ”کھوج نیوز ”نے پتا لگا لیا

سابق وزیراعظم عمران خان کا بھانجا اور حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا احسان نیازی اس وقت آزاد کشمیر میں رہائش پذیر ہے: ذرائع

لاہور (کھوج نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کا بھانجا اور سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا احسان نیازی اس وقت کہاں ہیں؟ کھوج نیوز نے پتا لگا لیا ۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کا بھانجا اور سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا احسان نیازی اس وقت آزاد کشمیر میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد احسان نیازی منظر عام سے غائب تھے ۔ یہ 9مئی کے واقعات میں پیش پیش تھے اور انہوں نے مظاہرے کے دوران فوجی پتلون لہرائی تھی اور آرمی کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button