پاکستان

عمران خان کا جیل سے اہم پیغام، سیاسی حلقوں میں تھرتھرلی مچ گئی

جیل میں رہنے کے دوران مجھے دوسری کتابوں کے ساتھ قرآن پاک کا گہرائی سے مطالعہ اور تحقیق کرنے کا موقع ملا ہے جس سے میرا ایمان مضبوط ہوا ہے

لاہور(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل سے اہم پیغام جاری کیا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں تھرتھرلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر چیئرمین عمران خان کا پاکستانی عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب میں اٹک جیل میں غیر قانونی طور پر قید تھا، تو پہلے چند دن خاصے مشکل تھے۔ مجھے بستر فراہم نہیں کیا گیا تھا اور مجھے فرش پر سونا پڑا تھا اورمجھ پر کیڑے مکوڑے اور مچھرپھرتے رہتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میں جیل کے حالات کو اچھی طرح سے ایڈجسٹ کر چکا ہوں۔

اپنے خاندان کے ذریعے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیل میں رہنے کے دوران مجھے دوسری کتابوں کے ساتھ قرآن پاک کا گہرائی سے مطالعہ اور تحقیق کرنے کا موقع ملا ہے جس سے میرا ایمان مضبوط ہوا ہے۔ اب 5 اگست سے پہلے والے عمران خان اور بعد والے عمران خان میں بہت فرق ہے ۔اب میں جسمانی اور روحانی طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیاہ ے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ مجھے کس قید میں رکھیں، مجھ پر جو بھی شرائط عائد کریں، میں حقیقی آزادی کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ قانون کی حکمرانی اور پاکستان کے آئین کی بالادستی کے لیے، جس کی بنیاد آزاد اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ میں ملک چھوڑنے کا مشورہ دینے والے جان لیں میں نے پاکستان کے ساتھ جینا اور مرنا ہے اور میں اپنی سرزمین کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button