پاکستان

عمران خان کا جیل میں کیا حال ہے؟ شیر افضل مروت نے افسوسناک واقعہ سنا دیا

اڈیالہ جیسی جیل جو پاکستان میں چوتھے نمبر پر 'سب سے بڑی اور سکیوئر جیل ہے جس میں اے بی اور سیاستدانوں کی کلاس ہے: شیر افضل مروت کا انکشاف

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل میں کیا حال ہے؟ شیر افضل مروت نے افسوسناک واقعہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل ہونے والی بارش اور تیز آندھی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی سیل کی چھت اڑ گئی کیونکہ ان کی چھت ٹین کی تھی جس سے ساری رات بارش کا پانی سیل میں گرتا رہا اور ان میٹرس پانی سے بھیگ گیا جس کے باعث وہ ساری رات سو نہیں سکے اور ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عدالت کو یہ بتایا ہے کہ اڈیالہ جیسی جیل جو پاکستان میں چوتھے نمبر پر ہے جو سب سے بڑی اور سکیوئر جیل ہے جس میں اے بی اور سیاستدانوں کی کلاس ہے جس میں اسپتال ہیں ڈاکٹرز ہیں چونکہ چیئرمین پی ٹی آئی ان تمام سہولیات کے حق دار ہیں لیکن سکیورٹی کا بہانہ بنا کر ان کو اٹک جیل میں رکھا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button