پاکستان

عمران خان کا شیر افضل مروت سے استعفیٰ کا مطالبہ، ردعمل بھی سامنے آگیا

جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا، اگر یہی سمجھا جاتا ہے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا : شیر افضل مروت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمر ان خان نے شیر افضل مروت سے استعفیٰ مانگ لیا، پی ٹی آئی رہنماء نے کیا جواب دیا ؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اگر مجھ سے استعفیٰ مانگا تو میں باعزت طریقے سے استعفیٰ دے دوں گا کیونکہ وہ میرے لیڈر ہیں لیکن مجھے ایسی افواہوں پر یقین نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کے کہنے پر استعفیٰ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا، اگر یہی سمجھا جاتا ہے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button