پاکستان

عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانےکا مطالبہ،(ن) لیگ ڈٹ گئی

وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم مصدق ملک نےپاکستان تحریک انصاف سےبانی پی ٹی آئی عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانےکا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانےکا مطالبہ،(ن) لیگ ڈٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم مصدق ملک نےپاکستان تحریک انصاف سےبانی پی ٹی آئی عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانےکا مطالبہ کردیا۔ مصدق ملک کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔

عرفان صدیق نےسوال کیا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کےاقتدارمیں رپورٹ کی تشہیرکیوں نہیں کی؟  آج بھی وقت ہے پی ٹی آئی رپورٹ کوخیبر پختونخوا کےتعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنا کرتسکین کر لے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئرکی گئی تھی۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سےسوشل میڈیا پرشیئرکی گئی ویڈیوکا معاملہ اٹھایا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں دینےکا سلسلہ جاری ہے۔ پروپیگنڈا ویڈیو پروفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا اورگزشتہ روزایف آئی اے ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئرویڈیو پرجواب دینےسےانکارکردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button