پاکستان

عمران خان کا مقبرہ،لطیف کھوسہ کس کے ایجنڈے پر؟

سردار لطیف کھوسہ عمران خان کی سزائیں بڑھوانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں یہ ایجنڈہ کس کا ہے تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا

اٹک(کھوج نیوز)عمران خان کا مقبرہ،لطیف کھوسہ کس کے ایجنڈے پر؟ ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ پی ٹی کے سربراہ عمران خان کا مقبرہ بنانےپرتُل گئے ،رپورٹ کےمطابق سردارلطیف کھوسی نے گزشتہ روز اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پرجب عمران خان نےلطیف کھوسہ سے اپنی رہائی سے متعلق سوال کیا تو انھوں اپنا منہ دوسری طرف موڑ کر زیر لب کہا مقبرہ بنے گا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ عمران خان کی سزائیں بڑھوانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں یہ ایجنڈہ کس کا ہے تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار لطیف کھوسہ جب سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے وکیل تھے تب انھوں نے زرداری کو جیل سے نکلنے نہیں دیا تھا ۔کہا جارہا ہے کہ لطیف کھوسہ کی وکالت کے دوران آصف علی زرداری کو جیل سے رہائی نہیں مل سکی تھی جس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے موکل کی بجائے کسی اور کے ایجنڈے پر ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button