پاکستان

عمران خان کوجیل میں کون کون سی سہولیات دی جا رہی ہیں؟وزیراطلاعات عطاتارڑ تفصیلات سامنے لے آئے

عطا تارڑنےکہا ہےکہ عمران خان ریاست مخالف جب بات کرتے ہیں اس پرجب ردعمل آتا ہےپیچھے ہٹ جاتےہیں

کراچی (کھوج نیوز)عمران خان کوجیل میں کون کون سی سہولیات دی جا رہی ہیں؟وزیراطلاعات عطاتارڑ تفصیلات سامنے لے آئے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنےکہا ہےکہ عمران خان ریاست مخالف جب بات کرتے ہیں اس پرجب ردعمل آتا ہےپیچھے ہٹ جاتےہیں ، عمران خان اگرجیل میں ہیں توانہوں نے مہدی حسن کوکیسے انٹرویو دے دیا۔ مہدی حسن دنیا میں بڑے مقبول صحافی ہیں اکثر اسلامو فوبیا کو کاؤنٹرکرتےنظر آتےہیں۔انہوں نےایک سیاسی سٹوری شائع کی اورعمران خان کے انٹرویو کےطورپرکی۔آپ والی لاجک اگر میں وہاں اپلائی کروں کہ عمران خان اگر جیل میں ہیں تو انہوں نے مہدی حسن کو کیسے انٹرویو دے دیا۔اس انٹرویو میں بھی تضادات ہیں کہ ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے حالانکہ 7 سے8 سیل ان کے استعمال میں ہیں۔بائیسکل ہے ، واکنگ گیلری ہے ، ڈاکٹر ہے ، کک ہے، کچن ہے ، شاہانہ واش روم تعمیر کیاگیا ہے۔تمام تر سہولتیں میسر ہیں ۔اس آرٹیکل میں مہدی حسن نے بھی اپنی ساکھ شک میں ڈالی یہ لکھ کرکہ ڈیتھ سیل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button