پاکستان

عمران خان کو آج نہیں تو کل تک قلیل مدتی عدالتی ریلیف مل جائیگا’ محمد مالک کا دعویٰ

اس سزا سے عمران خان کے فالورز اور سپورٹرکو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ایسا شخص نہیں ہے کہ جس کو ہاتھ نہیں لگا یا جا سکتا: محمد مالک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج نہیں تو کل تک قلیل مدتی عدالتی ریلیف مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن محمد مالک نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج ملنے والی سزا کو قانونی پیش رفت کے طور پر نہیں بلکہ سیاسی پاور شو کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان کو آج نہیں تو کل تک قلیل مدتی عدالتی ریلیف مل جائے گا ۔اینکر پرسن نے کہا کہ اس سزا سے عمران خان کے فالورز اور سپورٹرکو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ایسا شخص نہیں ہے کہ جس کو ہاتھ نہیں لگا یا جا سکتا ، اگر اس کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو سوچئے کہ آپ کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے! اقتدار کی سیاست زوروں پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button