پاکستان

عمران خان کو بڑا جھٹکا، توشہ خانہ کیس میں سزا کافیصلہ برقرار

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا معطل کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے نا اہلی ختم کرانے کے لیے مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا کا فیصلہ معطل کرنیکی استدعا کی تھی۔ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا معطل کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے نا اہلی ختم کرانے کے لیے مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button