پاکستان

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج رہائی کیوں نہ ملی ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

عمران خان کے وکیلوں کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع نا ہونے کی وجہ سے روبکار جاری نا ہو سکی ' کرمنل برانچ کا عملہ چھ بجے تک ہائیکورٹ میں موجود رہا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں آج رہائی کیوں ممکن نہ ہوئی اس حوالے سے اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کرمنل برانچ کا عملہ چھ بجے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود رہا ۔ عمران خان کے وکلا نے فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کر لی ۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق مچلکے کل جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرکے ان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button