پاکستان

عمران خان کو توڑ پھوڑ کیس کے بعد 190ملین پائونڈ کیس میں بھی ضمانت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو توڑ پھوڑ کیس کے بعد 190ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں بھی ضمانت مل گئی، یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنیکا حکم جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔ عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button