پاکستان

عمران خان کو سزا،سلیم صافی بھی بول پڑے

سلیم صافی نےکہا کہ اگر میں ایک معاملے میں کلیئر ہوں اور ہاتھ صاف ہیں تو میں کہوں گا کہ کل انکوائری کرلو فیصلہ کرلو ،ا گرمیرے دل میں چور ہو تو میں تاخیری حربے استعمال کروں گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سیشن عدالت نے عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بالکل اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، اس لیے عمران خان نے بحث کرنے یا صفائی پیش کرنے کی بجائے ایک سال اسی چیز میں ضائع کیا کہ اس کی سماعت نہ ہو ۔


سینئر صحافی سلیم صافی نےکہا کہ اگر میں ایک معاملے میں کلیئر ہوں اور ہاتھ صاف ہیں تو میں کہوں گا کہ کل انکوائری کرلو فیصلہ کرلو ،ا گرمیرے دل میں چور ہو تو میں تاخیری حربے استعمال کروں گا، تین مرتبہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے آج ایک ہی کیس میں تیسری مرتبہ رجوع کیاہے ، ان کی دلیل یہی ہوتی ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں ہے ، یہ فیصلہ صرف الیکشن کمیشن کے پاس جومینڈیٹ تھا ، وہ فیصلہ تھا جو الیکشن کمیشن نے ماتحت عدالت سے کہا تھا کہ اس کو دیکھیں اور نمٹائیں، لیکن توشہ خانہ میں جو اور غیر قانونی کام ہوئے ہیں ، وہ اس عدالت کو ریفر نہیں کیا گیا وہ فیصلہ نیب میں ہونا ہے ،

اصل غیر قانونی کام یہ ہواہے کہ تحفوں کی قیمت جو کمیٹی لگاتی ہے اس کمیٹی نے درست اندازہ نہیں لگایا ، دوسرا غیر قانونی کام یہ ہواہے ،پیمنٹ سرکاری خزانے میں وزیراعظم کے اکاﺅنٹ سے نہیں ہوئی ہے، جو پیسہ آیاہے وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اکاﺅنٹ میں گیاہے ،تیسری خلاف ورزی یہ ہے کہ یہ چیز باہر کیسے گئے ، اس میں کسٹم رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے ، اس کی ایک اور خلاف ورزی یہ ہے کہ اس کی جو قیمت آئی ہے ، وہ ان کے اکاﺅنٹ میں جمع ہوئی جو الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر نہیں ہوا۔ قانون میں ہے کہ آپ اسے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں نہ کہ بیچ سکتے ہیں، انہوں نے اسے بیچ دیاہے ، نوازشریف نے گاڑیاں لی ہیں تو انہوں نے اسے اپنے پاس ہی رکھاہے ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button