پاکستان

عمران خان کو شکست دینے کیلئے ن لیگ کی چھلانگیں، جہانگیر ترین سے بھی ہاتھ ملا لیا

مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ' سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات میں شکست دینے کے لئے ن لیگ کی چھلانگیں، جہانگیر ترین سے بھی ہاتھ ملا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کے رانا ثناء اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے اور ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button