پاکستان

عمران خان کو عدالت کے سامنے گالیاں،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھڑک اُٹھے

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کیس کے لیے پیر کا دن دیا، ہمارا کام مقابلہ کرنا ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان کو عدالت کے سامنے گالیاں،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھڑک اُٹھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو عدالت کے سامنے گالی دی گئی۔ اسلام آباد میں نیو کچہری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سائفر کیس کل لگنا تھا یوم تکبیر کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کیس کے لیے پیر کا دن دیا، ہمارا کام مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خاور مانیکا سے پوچھنا چاہتا ہوں پانچ سال بعد آپ کو کیسے یاد آیا، مطلب تمام کیسز کی طرح یہ کیس بھی جعلی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے جلد باہر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button