پاکستان

عمران خان کو چھڑوانے کیلئے شاہ محمود قریشی نے پالیسی نعرے ”ایبسلوٹلی ناٹ” کی دھجیاں اڑا دیں

شاہ محمود قریشی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی رہائشگاہ پر 6اہم سفارتکاروں سے ملاقات کی اور انہیں عمران خان کی رہائی کے لئے کردار نبھانے کی درخواست بھی کی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کو چھڑوانے کے لئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی کے پالیسی نعرے ”ایبسلوٹلی ناٹ” کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ناشتے میں ایک اور ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ، پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلن، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا، پاکستان میں ناروے کے سفیر پیر البرٹ آئساس اور انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے بھی شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں سینیٹر علی ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے اور اس موقع پر سفارتی برادری کو عمران خان کو اٹک جیل میں درپیش مشکلات کے بارے میں بریف کیا گیا۔ پی ٹی آئی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو اور عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر بھی بات کی۔ پی ٹی آئی ٹیم نے سفیروں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button