پاکستان

عمران خان کی اجازت کےبغیرنوازشریف کیسے باہرجاسکتے تھے؟ سوال پھراُٹھا دیا گیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز)عمران خان کی اجازت کےبغیرنوازشریف کیسے باہرجاسکتے تھے؟ سوال پھراُٹھا دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے، نوازشریف نے باہر جانے کیلئے کوئی ڈیل کی، ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے پر آج بھی قائم ہیں،عمران خان کی اجازت کے بغیر نوازشریف کیسے باہرجاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس وقت سارا زور میاں نوازشریف پر ہونا چاہیئے؟ اس وقت ملکی سالمیت کا مسئلہ ہے، غربت کا مسئلہ ہے، ملک میں اس وقت امن وامان کی صورتحال ہے ان ساری چیزوں پر بھی تو بات کرنی ہے۔ 2017میں نوازشریف کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی۔
آج ملک وہ پتھر ہے، جو ٹھہر نہیں رہا، کیوں کہ اپنی چلتی حکومت کو چلتا کیا، جنرل باجوہ اور فیض حمید کا نام کیوں نہیں لیتے؟ جتنا مرضی طاقتور شخص ہو، لیکن فیصلہ تو قلم سے لکھا گیا؟ فیصلہ نوازشریف کے خلاف پانچ ججز نے لکھا۔ نہ لکھتے کہتے ہم دبا میں نہیں آتے، جے آئی ٹی بنائی گئی، مانیٹرنگ جج لگایا گیا۔ میرے خلاف تین ججز نے فیصلہ دینے سے انکار کیا لیکن چوتھے نے دے دیا، مجھے کوئی اعتراض نہیں ، دنیا کی ہر جگہ میں اسٹیبلشمنٹ پیچھے کھڑی ہوتی ہے، اداروں پر الزام تراشی ایک فیشن بن چکا ہے، ، اداروں کے خلاف باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں، ان پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، دشمن باقاعدہ فیڈ کررہا ہے، پیسا بھی دے رہا ہے۔
اس سب کی وجہ سے صورتحال کیا ہوگی؟ پھرحشر لیبیا، شام عراق جیسا ہوگا، پاکستان کی فوج پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ہمیں ایک حد تک رہنا چاہیئے۔ جب ججز استعمال ہورہے تھے تو بعد میں بتا دیتے، رات کی تاریکی میں مجھے ہیروئن پر سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس گرین کارڈ یا پھر برطانیہ کی نیشنلٹی ہوگی تو پھر پاکستان کیلئے کیا مفاد ہوگا؟دہری شہریت سے متعلق قانون سازی ہونی چاہئے، جنرل، ججز یا پھر بیوروکریٹ ہوں، بیوروکریٹ پر زیادہ بات ہونی چاہئے۔
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نوازشریف نے باہر جانے کیلئے کوئی ڈیل کی ہو، نوازشریف اپنے ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے پر آج بھی قائم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نوازشریف بیرون ملک کیسے جاسکتے تھے؟ کیا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں؟ بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے، خواجہ آصف کے بیان سے اختلاف کرتا ہوں، خواجہ آصف اس وقت عوام کو بتاتے کہ اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button