پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کب گرفتار کی جائیں گی؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی گرفتاری کا خدشہ ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کب گرفتار کی جائیں گی؟بڑا خدشہ پیدا ہو گیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی گرفتاری کا خدشہ ہے جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 ” کھوج نیوز” کے مطابق بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا ہے، وہ اپنے وکلا ءکے ہمراہ خود اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات مہیا کرنے سمیت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔ اس دوران بشریٰ بی بی نے اسلام ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button