پاکستان

عمران خان کی بجائے شاہ محمود قریشی کی بیرک پھانسی گھاٹ کے نزدیک کردی گئی

عمران خان کے کمرے میں ٹی وی، چارپائی، کرسی اور میز بھی فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اس بیرک میں پنکھا بھی لگا ہوا ہے۔

اڈیالہ(ویب ڈیسک)عمران خان کی بجائے شاہ محمود قریشی کی بیرک پھانسی گھاٹ کے نزدیک کردی گئی، جیل حکام کے مطابق عمران خان کے کمرے میں ٹی وی، چارپائی، کرسی اور میز بھی فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اس بیرک میں پنکھا بھی لگا ہوا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جب بھی سائفر مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے تو عدالت عمران خان سے انھیں جیل میں ملنے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتی ہے اور جیل حکام کے بقول گذشتہ سماعت میں عمران خان نے انھیں ملنے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات کے شیڈول کے مطابق سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں کے بہت سے نام آتے ہیں جو انھیں بھیج دیے جاتے ہیں اور فیملی کے علاوہ جن سے وہ ملاقات کرنے کی خواہش رکھتے ہوں ان سے ملاقات کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مقدمے کے دوسرے ملزم شاہ محمود قریشی کو جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہ چھ بائی دس کا کمرہ ہے یعنی چھ فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا ہے۔

مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے پہلے شاہ محمود قریشی کو جب اس مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں لایا گیا تو انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہ جیل میں موجود پھانسی گھاٹ کے قریب واقع ہے اور ان کے کمرے کی کھڑکی اس طرف کُھلتی ہے جس طرف پھانسی گھاٹ واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button