پاکستان

عمران خان کی رہائی،نوازشریف نے کون سی خواہش ظاہر کردی جس پی ٹی آئی حیرت زدہ رہ گئی

نوازشریف نے انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی جماعتوں کی قیادت کو پیچیدہ ملکی مسائل کے حل کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے

لاہور (کھوج نیوز)عمران خان کی رہائی،نوازشریف نے کون سی خواہش ظاہر کردی جس پی ٹی آئی حیرت زدہ رہ گئی،ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہا کیا جانا چاھئیے تاکہ ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکے،ملکی معاشی مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی قیادت سے مشاورت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دیدی۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف نے انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی جماعتوں کی قیادت کو پیچیدہ ملکی مسائل کے حل کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وہ آئنندہ چند روز میں سیاسی رہنماؤں سے خود رابطے کریں گے۔

بتایا گیا ہےکہ نوازشریف اس حوالے سے قریبی ساتھیوں سے مشاورت میں مصروف ہیں ، سینئر پارٹی رہنماؤں نے انہیں تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کو بھی ساتھ بٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔ نوازشریف سیاسی جماعتوں کو ذاتی مخالفت سے پرہیز اور سیاسی انتقام نہ لینے کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button