پاکستان

عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر پھرکیا ہوا؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر سپرٹنڈنٹ نے اندر لے جانے سے منع کر دیا۔

راولپنڈی (کھوج نیوز)عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر پھرکیا ہوا؟حیران کن خبر آگئی، رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر سپرٹنڈنٹ نے اندر لے جانے سے منع کر دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر منگوا لی گئی، جب اندر لے جانے کی کوشش کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی آرڈر ابھی ان تک نہیں پہنچا۔ اس پر عمران خان کے وکلاء نے کہا کہ عدالتی آرڈر کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائیکل مہیا کرنے سے متعلق درخواست منظور کی جس پر پی ٹی آئی وکلاء سائیکل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button