پاکستان

عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئی ہیں یہ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہو گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں دیا گیا، ایف آئی کا اندراج بھی دیر سے کیا گیا، تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں اور ایف آئی آر میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کا اطلاق اس مقدمہ پر نہیں ہوتا، عمران خان کو ضمانت نہ ملی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، غیر معینہ مدت تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

ادھر ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر وفاق، وزارت قانون اور ایف آئی اے سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر روسٹرم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی، ڈپٹی اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور جوائنٹ سیکریٹری قانون عرفان احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button