پاکستان
عمران خان کی ٹانگ میں انفیکشن، ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اگرسوجن سے انفکیشن ہوا تودوبارہ آپریٹ کیا جائے گااس لئے غیر معمولی نقل و حرکت اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں
لاہور(سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز) شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کوآرام کرنے کی ہدایت کردی۔شوکت خانم کے میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ آرام نہ کیا تو متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔
ڈاکٹر وں نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسوجن سے انفکیشن ہوا تودوبارہ آپریٹ کیا جائے گااس لئے غیر معمولی نقل و حرکت اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔