پاکستان

عمران خان کی چھٹی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پشاور(کھوج نیوز) بیرسٹرگوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ عمرایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات میں سربراہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار بیرسٹرگوہر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمیشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بیرسٹرگوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے اور عمرایوب پی ٹی آئی کےبلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ، یاسمین راشدپی ٹی آئی پنجاب کی صدر ، حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button