پاکستان

عمران خان کی چھٹی؟ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی ایک بار پھر بھائی بھائی ؟

وجاہت حسین کی طرف سے ق لیگ میں واپسی کی دعوت، پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے پر غور شروع کر دیا ، جلد چوہدری شجاعت سے ملاقات متوقع

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چھٹی؟ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی ایک بار پھر بھائی بھائی ؟ اور آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر اکٹھے اترنے کا قوی امکان ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار پھر قومی سیاست میں بدلتے ہوئے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وجاہت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر واپس ق لیگ میں آنے کی دعوت دی ہے جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے سوچنا شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان کئی معاملات میں ان بن بھی رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وجاہت حسین کی طرف سے ق لیگ میں دعوت آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی سیاسی منظر نامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات پر خصوصی غور کر رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر ایک بار پھر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہاتھ ملا کر مسلم لیگ ق میں واپس چلے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button