پاکستان

عمران خان کے حکم پر آراوز اور ڈی آراوز کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمع کرائی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل سے آراوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کو چیلنج کرنےکا کہا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمیر نیازی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی اور عمیر نیازی کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے عمیر نیازی کی درخواست کوپارٹی کا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ درخواست پی ٹی آئی نے دی اور ہم اسے اون کرتے ہیں۔ ابوذر سلمان نیازی کا کہنا تھاکہ عمران خان،کور کمیٹی کے حکم پرلاہورہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button