پاکستان

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر کس نے دستخط کیے؟ سچائی سامنے آگئی

عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیاگیا، سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے دستخط کیے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، آن لائن ) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر کس نے دستخط کیے؟ سچائی سامنے آگئی ‘ قومی احتساب بیور ( نیب ) کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔

نیب اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے، عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔نیب اعلامیے کے مطابق عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونیکا الزام ہے، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، نیب راولپنڈی آفس میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button