پاکستان

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا ہے؟

شیر افضل مروت پارٹی کنونشن کے لیے باجوڑ جا رہے تھے کہ انہیں چکدرہ سے گرفتار کیا گیا' وہ محفوظ مقام پر ہیں اور ہفتے کو باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے: شیر افضل مروت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر نائب صدر اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان کی مزاحمت پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت پارٹی کنونشن کے لیے باجوڑ جا رہے تھے کہ انہیں چکدرہ سے گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا شیر افضل خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق وہ محفوظ مقام پر ہیں اور ہفتے کو باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔ پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button