پاکستان

عمران خان کے وکیل پر ایک بار پھر پاگل پن کا دورہ ، شہری پر تھپڑوں کی بارش

شیرافضل مروت اور نامعلوم شہری میں ہاتھا پائی ہوئی ' پہلے شہری نے شیرافضل مروت کو تھپڑ مارے اس کے بعد شیرافضل نے شہری کو نیچے گرایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل پر ایک بار پھر پاگل پن کا دورہ، سپریم کورٹ کے احاطے میں شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت اور نامعلوم شہری میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ پہلے شہری نے شیرافضل مروت کو تھپڑ مارے اس کے بعد شیرافضل نے شہری کو نیچے گرایا۔ بعدازاں اسلام آباد پولیس کے اہلکار اور دیگر وکلا نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ ابھی تک لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر افنان اللہ سے بھی لڑائی ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button