پاکستان

عمران’ نواز شریف اور زرداری کی سیاست اڑن چھو’ سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عمران خان’ نواز شریف اور زرداری کی سیاست اڑن چھو’ سلیم کے حیران کن انکشاف نے تہلکہ مچا دیا-

تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نے کہا کہ معاف کیجئے لیکن ہم زندہ نہیں بلکہ باؤلی قوم ہیں۔ ذاتی معاملات میں ہم دماغ سے لیکن قومی معاملات میں جذبات اور تعصبات سے کام لیتے ہیں۔ اس قوم کا ہر فرد مفاد پرست ہے لیکن توقع لگائے بیٹھا ہے کہ ہمارے لیڈر قوم پرست بن جائیں۔خود بڑھک باز ہیں لیکن توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ قیادت سنجیدہ اور مثبت عمل کرنیوالی ملے۔ مصیبت یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی نیلسن مینڈیلا ہے اور نہ طیب اردوان۔ ہماری قیادت نے قسم کھائی ہے کہ ماضی سے سبق نہیں لینا۔ یقین نہ آئے تو تازہ ترین صورتحال ملاحظہ کیجئے۔

عمران خان کو قوم نے بہت محبت دی لیکن دوران اقتدار انہوں نے وہی غلطیاں دہرائیں جو زرداری صاحب کرتے رہے اور اب وہ اسی غلطی کا ارتکاب کر رہے ہیں جو 90ء کی دہائی میں یا پھر 2018ء میں اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرکے نواز شریف نے کی۔انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ طیب اردوان ہیں اور نہ انکی پارٹی، اردوان کی پارٹی لیکن اسٹیبلشمنٹ سے تنازع مول لے لیا۔عمران خان” بوٹ کو عزت دو "کے نعرے کیساتھ لیڈر اور حکمران بنے تھے لیکن آج انہوں نے نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کو اپنا لیا ہے، یوں دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے کہ انکا انجام بھی وہی ہوگا جو نواز شریف کا ہوا اور انہیں تب معافی ملے گی جب وہ ووٹ کو عزت دو کی بجائے بوٹ کو عزت دو کے بیانئے پر آجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button