پاکستان

عوام پربھاری بھرکم بلوں کی بجلیاں گرانےکی تیاریاں مکمل،جلد جھٹکےلگیں گے

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 48 پیسےفی یونٹ تک اضافےکا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)عوام پربھاری بھرکم بلوں کی بجلیاں گرانےکی تیاریاں مکمل،جلد جھٹکےلگیں گے۔رپورٹ کے مطابق عوام بجلی کےایک اورجھٹکےکیلیےتیاررہیں جب کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 48 پیسےفی یونٹ تک اضافےکا مطالبہ کردیا۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا سے اپریل 2024 کےلیےفیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی چارجزوصول کرنےکی اجازت مانگ لی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست دائرکی گئی ہے۔ پاور ریگولیٹر 30 مئی کو درخواست پر سماعت کریگا۔

سی پی پی اے کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 8,639 GWh بجلی پیدا کی گئی جبکہ کمپنیوںکو 75.205 بلین روپے ادا کئے گئے۔درخواست گزار نے 3.06 بلین روپے کی پسماندہ ایڈجسٹمنٹ (صارفین کو ادائیگی) کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button