پاکستان

عوام پر ایک اوربجلی بم گرانےکی تیاری مکمل

نیپرا میں جولائی تاستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مہنگائی کے مارے عوام  پر  ایک  اور  بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل ہے۔ نیپرا میں جولائی تاستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا  وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست  پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیپرا حکام کے مطابق  درخواست کے تحت تین ماہ کے لیے فی یونٹ ایک روپے 25 پیسے اضافہ بنتا ہے، مزید جانچ پڑتال کے  بعد فیصلہ جاری کیا جائےگا۔ خیال رہےکہ  بجلی کمپنیوں نے 22 ارب 92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کر  رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button