پاکستان

عوام ہائی الرٹ، بارشوں کا سپیل جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ منڈلانے لگا

پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں سے اربن فلڈنگ کے خدشات ،دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، انٹر نیوز)عوام ہائی الرٹ، بارشوں کا سپیل جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ منڈلانے لگا ‘ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا سپیل آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں کا سپیل آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے پیش نظرتمام ملحقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں،دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button